تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا, یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں Surah Takasur
ان لوگوں کی طرح مت ہوجانا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں اپنی جانوں سے غافل کر دیا! Surah Hashr ayat 19
اور اس فتنہ سے ڈرو جو خاص طور پر صرف ان لوگوں ہی کو نہیں پہنچے گا جو تم میں سے ظالم ہیں (بلکہ اس ظلم کا ساتھ دینے والے اور اس پر خاموش رہنے والے بھی انہی میں شریک کر لئے جائیں گے)، اور جان لو کہ اللہ عذاب میں سختی فرمانے والا ہےo Surah Anfal Ayat 25
یقیناً خدا کے نزدیک بدترین قسم کے جانور وہ بہرے گونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے. اگر اللہ کو معلوم ہوتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو وہ ضرور انہیں سُننے کی توفیق دیتا (لیکن بھلائی کے بغیر) اگر وہ ان کو سُنواتا تو وہ بے رُخی کے ساتھ منہ پھیر جاتے. Surah Anfal Ayat 22-23
اے ایمان لانے والو، اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جبکہ رسُول تمہیں اس چیز کی طرف بُلائے جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے، اور جان رکھو کہ اللہ کا حکم آدمی اور اس کے دلی ارادوں کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور یہ کہ اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے. Surah Anfal Ayat 24
About Me
Here our team provides Quran quotes, ahadees and many other islamic content. We hope this content will inspire you about islam.